کراچی ،عدنان اطہر
کراچی ، میٹھادر میں کیش وین سے بیس کروڑ پچاس لاکھ روپے لیکر فرار ہونے کا کیس۔
دو گرفتار ملزموں کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں میٹھادر پولیس نے دو
گرفتار ملزموں نعمت علی اور اسد علی کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزموں پر
سہولت کاری کا الزام ہے۔ رقم کی منتقلی میں استعمال ہونے والی گاڑی گرفتار
سہولت کاروں نے مرکزی ملزمان کو دی تھی۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان سے
تفتیش اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ملزموں کو دس روز ہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ لیکن عدالت نے ملزموں کو تین
روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔