سندھ اسمبلی میں اسپیکر ڈپٹی اسپیکر منتخب کرلئے گئے ۔۔۔پاکستان پیپلزپارٹی کےاویس قاد شاہ اسپیکر اور انتھونی نویدڈپٹی اسپیکر بن گئے
پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رکن سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے 111 ووٹ حاصل کئے ۔ جبکہ ایم کیو ایم کی امیدوار صوفیہ شاہ کو 36 ووٹ ملے ۔اس طرح اویس قادر شاہ نے باآسانی اسپیکر کا عہد اپنے نام کرلیا ۔ ڈپٹی اسپیکر کے لئے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی انتھونی نوید 111 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہےاور ڈپٹی اسپیکر بن گئے۔ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ارشد خان نے 36 ووٹ حاصل کیئے۔مجموعی طور پر 147 ووٹ کاسٹ کیئے گئے۔آج حلف لینے والے نو آزار امید واراور جماعت اسلامی کے ایک امیدوارنے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔