وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے جتھے نے پارلیمنٹ لاجز پر قبضہ کیا۔ اپوزیشن ملک میں انتشارپھیلاناچاہتی
ہے۔ ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشنیوگرافی
میں آئی پی او ایل لیب کا افتتاح
کیا۔میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ
اپوزیشن ملک میں انتشارپھیلاناچاہتی ہے۔ جتھے نے پارلیمنٹ لاجز پر قبضہ کیا۔ حکومت نے تو کچھ نہیں کیا۔وفاقی وزیر نے کہا لوگ
حکومت چھوڑنے کے مشورے دے رہے ہیں،،لیکن
ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ پیپلز پارٹی
نے پورا سندھ تباہ کردیا۔بلاول آج
ان کےساتھ بیٹھے ہیں ، جو ،،ان کے والد کے خلاف نازیبا کلمات کہتے تھے۔