کراچی والوں کے لئے ایک نئی مشکل

عرفان علی عرفان علی

کراچی والوں کے لئے ایک نئی مشکل

کراچی والوں کے لئے ایک نئی مشکل۔شہر  کو پانی  فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر  بجلی کے  بریک ڈاؤن سے باہتر انچ قطر کی دو لائنیں پھٹ گئیں۔

شہر کے متعدد علاقوں کو پانچ روز تک  پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔

کراچی کو پانی  فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو    کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی  کی فراہمی معطل ہونے سے  باہتر انچ قطر کی دو لائنیں پھٹ گئیں۔ لائنیں متاثر ہونے سے شہر کو دوسو ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

اگلے پانچ دن تک ، نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال ، گلستان جوہر اور فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔

 سی ای او،، واٹر بورڈ کا کہنا ہے متاثر لائنوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر  کیا جا رہا ہے ۔ لائن نمبر پانچ کا مرمتی کام  چوبیس گھنٹے جبکہ  لائن نمبر ایک کی مرمت  چار روز میں مکمل ہوگی۔

بریک ڈاؤن  پر  کے الیکٹرک کا موقف سامنے نہیں آیا۔