کراچی کے علا قے سائٹ ایریا کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا
کپڑا اور مشینری جل کر خاکستر ہوگئے۔۔۔تیسرے
درجے کی آگ پر شہر بھر کے فائر ٹینڈرز نے تین گھنٹے کی جدو جہد کے بعد قابو پایا
سائٹ ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی
آگ نے دو منزلہ عمارت کو مکمل طور پر لپیٹ میں لیا ، ابتداء مین چار فائر ٹینڈرز متاثرہ
فیکٹری پر پہنچے مگر آگ کی شدت کو
دیکھتے ہوئےشہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کئے گئے۔۔۔راستے تنگ ہونے کے باعث فائر
فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ،پولیس حکام کے مطابق متاثرہ فیکٹری کے مختلف
ڈیپارٹ میں کپڑا تیار کیا جاتا ہے مگر شب
برات کی مناسبت سے ملازمین کو جلد چھٹی دے دی گئی تھی اور آتشزدگی کے وقت
کوئی ملازم عمارت میں موجود نہیں تھا ،شہر بھر سے طلب کئے گئے 15 فائر ٹینڈرز نے
واٹڑ بورڈ کے باؤزور کی مدد سے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فیکٹری مین لگنے والی
آگ پر قابوپالیا، حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔