مومنہ درید فاؤنڈیشن اور بلدیہ عظمی ٰ کراچی کے تعاون سے پچیس دسمبر کو کراچی گرین میراتھن کا انعقاد

صبانور صبانور

مومنہ درید فاؤنڈیشن اور بلدیہ عظمی ٰ کراچی کے تعاون سے پچیس دسمبر کو کراچی گرین میراتھن کا انعقاد

مومنہ درید فاؤنڈیشن اور بلدیہ عظمی ٰ کراچی کے تعاون سے پچیس دسمبر کو کراچی گرین میراتھن کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،ایڈمینسٹر کراچی مرتضی وہاب اور سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں  بتایا کہ میراتھن  کی دو گیٹیگریز میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین رنز کے لئے بھی یکساں انعامات رکھے گئے ہیں ۔

سر سبز کراچی  ۔۔ اب صحت مند کراچی بھی بنے گا  ،، کیوں کہ مومنہ درید فاؤنڈیشن اور بلدیہ عظمی ٰ کراچی کے تعاون سے 25 ستمبر کو کراچی گرین میراتھن کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔۔ مراتھن میں حصہ لینے  کے خواشمند شہری بک ان ناؤ کے زریعے مفت آن لائن  ریجسٹریشن کروا سکتے ہیں  ، سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نےبتایا کہ میراتھن کا آغاز صبح 8 بجے اربن فاریسٹ کلفٹن سے ہوگا  ،  میرا تھن دس اور پانچ کلو میٹر کے  اور 5 کلومیٹر کے دو حصوں  پر مشتمل ہوگی

میراتھن کی منتظم مشعل جنید نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے  کہا  کہ میرا تھن کے ساتھ ساتھ شجر کاری بھی کی جائے گی جس سےآلودگی میں کمی ہو سکے گی 

زرلینہ درید نے بتایا کہ وہ کراچی کے بعد اسلام آباد ملک کے دیگر شہروں میں بھی   میرا تھن ریس  کروانے کا ادارہ رکھتی ہیں

ایڈمینسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مومنہ درید فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کراچی کی شہریوں خصوصا خواتین کو میراتھن میں آنے اور شجرکاری میں حصہ لینے کی دعوت دی

سی  ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نے بتایا کہ  میراتھن جیتنے والے خواتین و حضرات کیلئے دس کلو میٹر تک مقابلہ کرنے  والوں کے بالترتیب   پچھتر ہزار ‘ پچاس ہزاراور پینتیس ہزار  رکے نقد انعامات دیئے جائیں گے جبکہ پانچ  کلومیٹر تک مقابلہ کرنے والوں میں  بالترتیب پچاس ہزار‘ پینتیس ہزار اور بیس ہزارکے نقد انعامات دیئے جائیں گے