کراچی واٹر پمپ کےقریب نامعلوم افراد کے ہاتھوں حساس ادارےکے اہلکار کے قتل کی تحقیقات شروع ۔
مقتول کے برادر نسبتی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
کراچی میں اتوار کی شب واٹر پمپ کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے حساس ادارے کے اہلکار کے قاتلوں کی تلاش شروع کردی گئی،
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ اور اطراف کی جیو فینسنگ کی جاری ہے جبکہ عینی شاہد کا تفصیلی بیان بھی قلمبند کرلیا ہے ،
عینی شاہد نے پولیس کو بتایاکہ اہلکار نقاش تفسیر کو موٹرسائیکل پر آنے والے دو ملزموں نے ایک گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہوگئے،
پولیس کی تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتول کے بازو کوچیرتی ہوئےسینے میں جا کر لگنے والی موت کا سبب بنی مگر جائے وقوع سے گولی کا خول نہیں مل سکا،
مقتول اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12 میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا اور اتوار کی شب گھر سے دودھ لینے جانے کاکہہ کر نکلا تھا ،
مقتول کے موبائل فون کی لوکیشن الآصف اسکوائر،راشد منہاس روڈ اور پھر واٹر پمپ کے قریب پائی گئی ،
پولیس نے مقتول کے برادر نسبتی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔