کراچی میں پاکستانی کرکٹر اور سماجی و فلاہی رکن رومان رئیس اور بانی ٹریک پیک سید اُسامہ سلیم اور سید طلحہ سلیم کی جانب سےعوامی افطار کا اہتمام کیا گیا،
اس موقع پر رومان رئیس نے کہا کہ ای کامرس کی دنیا میں ٹریڈ پیک ایک ابھرتا ہوا نام ہے، ٹریک پیک اس وقت کراچی شہر کے نوجوانوں کے بہتر روزگار کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے،
اس تنظیم کے نوجوان فلاہی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، آج رومان رئیس فاؤنڈیشن میں شہریوں کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے،جس کیلئے ٹریک پیک کی کاوشوں پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہیں،اس موقع پر ٹریک پیک کے بانی سید طلحہ سلیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی نوجوان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے اب اپنے ملک میں رہتے ہوئے اپنی کاروبار سرگرمیوں کو مزید آسان بناسکتے ہیں،
ٹریک پیک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ایسے نوجوان جو ای کامرس کی دنیا میں اپنے کاروبار کو ڈیجیٹلائز اور دنیا بھر میں تجارتی سرگرمیوں کو عام کرسکتے ہیں، جس کیلئے مختلف ویب سائٹ سروسز، ایپلیکیشنز اور بیشتر ڈیجیٹل پورٹلز بنائے جانے کے ساتھ ساتھ ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کیے جارہے ہیں
،پاکستان میں ای کامرس پر کام کرنے والے نوجوانوں کو اکثر و بیشتر اپنی رقم حاصل کرنے میں مشکلات درپیش آتی ہیں جبکہ ٹریک پیک کے تعاون سے اس مشکل کو بھی آسان بنادیا گیا
کیونکہ رقم کی وصولی سے لیکر حصول تک ٹریک پیک اپنے کلائنڈ کو بھرپور سروسز فراہم کرتا ہے،اس موقع پرٹریک پیک کے رکن زین بھٹی نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو ٹریک پیک کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں،
چاہتے ہیں کہ نوجوان پاکستان کے معاشی حالات کی بہتری کیلئے ڈالرز میں کمائیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔