عام انتخابات میں قیدی بھی حق رائے دہی استعمال
کرسکیں گے،
صوبائی الیکشن کمشنرسےسینٹرل جیل میں خواتین قیدیوں
کوپوسٹل بیلٹ کی مشق کرائی اورمعلومات بھی فراہم کی
کراچی سینٹرل جیل میں قیدقیدی بھی عام انتخابات
میں ووٹ کاحق استعمال کرسکیں گے،
صوبائی الیکشن کمشنرسندھ کی جانب سے سینٹرل جیل
میں قید خواتین قیدیوں کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی مشق کروائی گئی
اورمعلومات بھی فراہم کی گئی،جیل حکام کےمطابق
خواتین قیدیوں کوصوبائی الیکشن کمشنرنے جیل سے پوسٹل بیلٹ کےزریعے ووٹ کاسٹ
کرنےکاطریقہ بتایاگیا،
قیدی حق رائےدہی استعمال کرنےکےلیے22جنوری
کوآراوکوخط ارسال کرسکیں گےجبکہ عام انتخابات کےروزدولفافوں میں پیک بیلٹ پیپرجیل
حکام کی مہرلگاکرآراوکوفراہم کئے جائیں گے