کراچی میں ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے قریب تیز رفتار ڈمپر پولیس موبائل پر چڑھ دوڑا

عدنان اطہر عدنان اطہر

 کراچی میں  ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے قریب تیز رفتار ڈمپر  پولیس موبائل پر چڑھ دوڑا


کراچی میں  ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے قریب تیز رفتار ڈمپر  پولیس موبائل پر چڑھ دوڑا ۔


 تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے پوائنٹ ڈیوٹی پر مامور  مددگار ون فائیو کی پولیس موبائل گڑھے میں جاگری۔حادثے کا شکار پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا جبکہ  ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس موبائل میں سوار اہلکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔


حادثے کے بعد  پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ڈمپر کو تحویل میں لےلیا گیا اور  ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔