انجمن تاجران کراچی نےشہرقائدمیں بارش کےبعد کی صورتحال پر شدید ردِعمل

عدنان اطہر عدنان اطہر

انجمن تاجران کراچی نےشہرقائدمیں بارش کےبعد کی صورتحال پر شدید ردِعمل



انجمن تاجران کراچی نےشہرقائدمیں بارش کےبعد کی صورتحال پر شدید ردِعمل کااظہارکرتےہوئے  مئیر سے استعفیٰ اور تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔۔۔

انجمن تاجران کراچی  کا کہنا ہے کہ گاڑیاں کشتیوں کی طرح سڑکوں پر بہتی رہیں، ایک دن کی بارش بھی شہر برداشت نہ کر سکا۔۔۔تمام علاقوں میں بدترین صورتحال کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہوا، مگر نالوں کی بروقت صفائی نہیں کی گئی۔تاجر رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کا احتساب کیا جائے۔۔۔تاجروں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب شہرِ قائد دنیا کے بہترین شہروں میں شمار ہوتا تھا، لیکن آج اس کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مئیر کراچی فوری استعفیٰ دیں اور سندھ ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل تحقیقی کمیٹی تشکیل دی جائے،تاکہ ان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے جن کی غفلت سے کراچی ڈوبا۔۔۔