پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگ زیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہےکہ پی ڈی ایم کے کل کے جلسے میں ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب خواتین بھرپور شرکت کریں گی۔ جلسے میں خواتین کے لئے خصوصی انکلثورز بنائے گئے ہیں۔ خواتین پی ڈی ایم کی تحریک کا بنیادی اور قابل فخر حصہ ہیں۔
واضح رہےکہ پی ڈی ایم کے جلسے میں خواتین کےپابندی کےمعاملےپر سینیٹر شیری رحمان اورپاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری کا سخت رد عمل سامنے آیا تھاجس کےکچھ دیر بعد کی پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کواپنے فیصلے میں ترمیم کرنی پڑی۔