کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ۔
پہلے
مرحلے میں شہر کے مختلف مقامات پر چار ہزار کیمرے نصب اور دوہزار
موجودہ کیمروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں چھ ہزار کیمرے لگائے جائیں گے۔
کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ۔
سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ہیڈ کوارٹرز میں اس حوالے سے
تقریب ہوئی ۔
ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا یہ منصوبہ دو مرحلوں میں شروع کیا جائے گا۔
پہلے
مرحلے میں شہر کے مختلف مقامات پر چار ہزار کیمرے نصب اور دوہزار
موجودہ کیمروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں چھ ہزار کیمرے لگائے جائیں گے۔ڈی جی سندھ سیف سٹیز
اتھارٹی نے بتایا پروجیکٹ کی گزشتہ تجویز کردہ رقم چوالیس ارب روپے کو معیار
برقرار رکھتے ہوئے بائیس ارب روپے پر لایا
گیا ۔
سترہ بین الاقوامی کمپنیاں اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں گی۔
منصوبے میں متعدد نئی تجاویز
بھی شامل کی گئیں ۔ان میں موجودہ دوہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی اپ گریڈیشن،ایمرجنسی رسپانس سسٹم اور
اس کے لیے گاڑیاں ، ہیومن ریسورس اور ٹریننگ کی سہولت اور ڈیجیٹل کمیونی کیشن نیٹ
ورک شامل ہیں۔
تقریب
کے اختتام پر پروجیکٹ کے باضابطہ آغاز کا کیک کاٹا گیا اور دعا کرائی گئی۔