وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے پندرہ فیصد سے زائد صوبہ ڈوبا ہوا ہے۔ چھ ہزار ارب کے لگ بھگ نقصا ن ہوا ۔

عمران عمران

 مزید نوے لاکھ سے ایک کروڑ بیس لاکھ  افراد  غربت  کی لکیر سے نیچے آجائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ  سے عالمی بینک جنوبی ایشیا  کے ریجنل  نائب صدر مسٹر مارٹن  ریزر  کی  سربراہی میں  اعلیٰ  سطحی  وفد  نے ملاقات کی ۔

وزیراعلی  سندھ  نے بتایا کہ سیلاب سے  صوبے کے تیس میں سے  تیئس اضلاع   متاثر ہیں۔

سات سو پینتالیس افراد جاں بحق اور آٹھ ہزار ، چارسو بائیس زخمی ہوئے۔

باہتر لاکھ افراد  بے گھر ہوئے،، جن میں سے دس لاکھ چھتر ہزار سے زائد کیمپس میں مقیم ہیں۔

وزیر اعلی نے بتایا کہ  متاثرین کے لئے سترہ لاکھ خیموں،ستر لاکھ ترپال، اکیاون لاکھ مچھر دانیاں اور پچاسی  لاکھ رضائیوں کی ضرورت ہے ۔

سروس اور زرعی سیکٹر کو تقریبا تیس فیصد کا نقصان ہوا۔

 اس تباہی سے مختلف سیکٹر ز میں اٹھارہ لاکھ  روزگار  کے مواقع  کم ہو جائیں گے،،

جس سے  غربت میں ساڑھے چار سےپانچ فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

 عالمی بینک ساوتھ ایشیا کے ریجنل  نائب صدر مسٹر مارٹن ریزر نے کہا کہ وہ دادو اور جامشورو  اضلاع  کا دورہ کرچکے ہیں۔

 بارشوں سے  اتنی بڑی  تباہی کی  نظیر نہیں ملتی۔ بہت  بڑی تعداد  میں فصلیں تباہ ہوئی ہیں ۔ وزیراعلی کا گندم  کی فصل اُگانے کا منصوبہ   معاشی دانشمندی ہے۔