لیاری نرسنگ اسکول کے احتجاج کے دوران پرنسپل،
اسٹاف اور طلباء دست وگریباں
ایم پی اے جماعت اسلامی سید عبدالرشید
کا سندھ سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کرتے
ہوئے کہاکہ شبانہ
بلوچ اور مہر النساء غیر قانونی طور پر کالج کی پرنسپل اور وائس پرنسپل کی سیٹ پر
ہیں اور طلباء کے وظائف میں کرپشن کے الزامات ان پرثابت ہیں اسکے باوجود
سفارشات پر سیکریٹری ہیلتھ فیصلہ نہیں
دے رہے۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر پرنسپل اور کرپٹ مافیا کو ہٹایا جائےاور
گریڈ19 کا آفیسر تعینات کیا جائے۔
انہوں نے پرامن طلبہ پر پولیس کی موجودگی
میں پرنسپل شبانہ کے حملے اور تشدد کی مذمت کی اور کہاکہ میڈیا اور شہری انتظامیہ
پولیس کے سامنے شبانہ نے اپنے لوگوں کے ہمراہ
طلبہ پر تشدد کیا جوکہ خود اس بات کی دلیل ہے۔۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ حملہ آور شبانہ اور انکے ساتھیوں کے خلاف فوری مقدمہ درج
کرکے کارروائی اور طلبہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔