سندھ میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے اور ریبیز پروگرام کے تحت ویکسین کی عدم دستیابی کا کیس

عرفان علی عرفان علی

 سندھ میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے اور ریبیز پروگرام کے تحت ویکسین کی عدم دستیابی  کا کیس


سندھ میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے اور ریبیز پروگرام کے تحت ویکسین کی عدم دستیابی  کا کیس۔ سندھ  ہائی کورٹ نے   فریقین سے چار ہفتے میں رپورٹس طلب کرلیں۔


 سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری وکیل نے  رپورٹ پیش کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کی۔درخواست گزار کا  موقف ہے سال دوہزار پچیس میں صوبے میں کتوں کے کاٹنے  سے بائیس  شہری ہلاک ہوئے۔صرف  کراچی  میں اکتالیس  ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔عدالت  نے دوہزار چوبیس  میں آوارہ کتوں کی آبادی اور ریبیز کنٹرول پروگرام فعال کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالتی احکامات کے باوجود  ریبیز  کنٹرول پروگرام شروع نہیں کیا جبکہ کے ایم سی ہیلپ لائن بھی غیر فعال ہے۔ عدالت نے سندھ حکومت اور دیگر فریقین سے چار ہفتوں میں رپورٹس طلب کرلی۔