ایم کیوایم نئے بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف سراپا احتجاج۔
وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے جنوبی صوبہ سندھ کے قیام کیلئے دھرنوں سمیت
تمام اقدامات جلد شروع ہوں گے۔ عامر خان
کہتے ہیں نئے بل کے ذریعے بچے کچے
اختیارات بھی لے لئے۔ ایف آئی آر کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔
ایم کیویم پاکستان نے بلدیاتی
ترمیمی بل کےخلاف اورنگی ٹاون آفس کے
سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
وفاقی وزیر امین الحق نے کہا
کہ یوسی چیئرمینز خرید کر میئر کراچی لگانے کی منصوبہ بندی ہے۔ جنوبی صوبہ سندھ کے قیام کیلئے دھرنوں سمیت
تمام اقدامات جلد شروع ہوں گے۔
رہنما عامر خان کا کہنا تھا
کہ ایم کیوایم کا میئر چار سال اختیارات
مانگتا رہا۔ نئے بل کے ذریعے بچے کچے اختیارات بھی لےلئے۔
مقدمات کی دھمکیوں سے ڈرنے والے
نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے
آل پارٹیز کانفرنس رکھی ہے۔ سڑکوں کے بعد پیپلزپارٹی کے محلات تک پہنچنے اور
احتجاج کا وقت آگیا ہے۔