سندھ ہائی کورٹ میں اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے عدالت سے فوری سماعت کی استدعا کی، مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بجٹ میں الاؤنس کے لیے رقم منظور نہیں کی گئی۔۔۔
کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سندھ حکومت نے بجٹ میں الاؤنس کے لیے رقم منظور نہیں کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سابق چیف جسٹس نے ماتحت عدالتی عملے کے لیے تین بنیادی تنخواہوں کے برابر اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی منظوری دی تھی، تاہم سندھ حکومت نے 2016 کے بعد اس الاؤنس کی فراہمی روک دی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود الاؤنس تاحال جاری نہیں کیا گیا۔تاہم، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسپیشل جوڈیشل الاؤنس سے متعلق درخواستیں اگست کے تیسرے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر ہیں، اور فی الوقت فوری سماعت کی کوئی ضرورت نہیں۔۔۔