چیئرمین
پی سی بی رمیز راجہ کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات۔ ملکی و بین الاقوامی کرکٹ کے امور اور
ملک میں کرکٹ کی بہتری پر تبادلہ خیال ہوا۔
گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں سندھ میں
کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور کھیل کے فروغ کے لئیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق
ہوا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ پوری دنیا پاکستانی کرکٹرز کی صلاحیتوں
کو تسلیم کرتی ہے۔ صوبہ میں ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔ کھلاڑی ملک
کے نمائندے اور سفیر ہوتے ہیں۔ گورنر سندھ
نے کہاکہ پوری قوم کی نظریں آپ پر ہیں اور وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہر میدان میں
کامیاب دیکھنا چاہتی ہے۔ چیئرمین پاکستان
کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وہ وزیر
اعظم کے اعتماد اور پاکستانی عوام کو مایوس
نہیں کریں گے۔