سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکارروائیاں جاری

عدنان اطہر عدنان اطہر

 سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکارروائیاں جاری


سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکارروائیاں جاری۔ آٹھ روز میں ہیلمٹ نہ پہننے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تینتالیس ہزار سے زائد  موٹرسائیکلیں ضبط کی گئیں ۔ ایک ماہ میں ممنوعہ شاہراہ پر چنگچی رکشہ چلانے، غلط ڈرائیونگ ، تیز رفتاری اور دیگر جرائم پر ایک سو چورانوے مقدمات درج کئے گئے ۔


وزیراعلی  سندھ کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق  فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے پر تین ہزار، نوسو اکیاون گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔قانون کی خلاف ورزی پر چھ سو پچاسی  ہیوی اور لائٹ گاڑ یوں کو ضبط کیاگیا ۔ فٹنس نہ ہونے پر پچیس بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنےکی سفارش کی گئی ۔ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں  پر بائیس  چالان   کیے گئے۔دوسری  جانب ایک ماہ کے دوران ممنوعہ شاہراہ پر چنگچی رکشہ چلانے، غلط ڈائیونگ ، تیز رفتاری اور دیگر جرائم پر ایک سو چورانوے مقدمات کئے گئے۔ چار سو چونتیس چنگچی اور موٹرسائیکل رکشے تحویل میں  لےکر ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ۔ بغیر رجسٹریشن پچیس  چنگچی اور موٹرسائیکل رکشہ ضبط جبکہ  غیرقانونی  ایل پی جی اور سی این جی سلینڈر لگانے پر تین سو ستتر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔