یہ میرا آٹا ہے دور ہٹو مجھ سے یہ میں لے جائونگا

عدنان اطہر عدنان اطہر

یہ میرا آٹا ہے دور ہٹو مجھ سے یہ میں لے جائونگا

یہ میرا آٹا ہے دور ہٹو مجھ سے یہ میں لے جائونگا

چیختا چلاتا ، روتا پیٹتا یہ شخص بچوں کی طرح آٹے کی بوری سے لپٹ گیاہے اور دوسرا شخص کوشش کررہاہے کہ وہ آٹے کا وہ تھیلہ اس سے لیکروہ جائے ۔

آٹا لینے اور دینے کے اس عمل میں ایسی کوتاہیاں سرزد ہورہی ہیں کہ سیلاب متاثرین جنگ کا منظر پیش کررہےہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے  سب کو حیران کردیا ہے۔

خوشحال خطے کی یہ وہ عوام ہے جو اپنی زمینیں کھیت کھلیان ہوتے ہوئے بھی دست و گریباں ہیں۔

حکومت سندھ کی اسے نا اہلی کہیں یا ضبط کے بند ٹوٹنے کا عمل لیکن سیلاب متاثرین ان دنوں بڑی تکلیف کے عمل سے گزررہے ہیں۔

ایک طرف حکومت دعوے دار کے کہ بے تحاشا کھانےکے انتظامات کررہے ہیں اور دوسری جانب دل دہلانے والے یہ واقعات رونما ہورہےہیں۔