سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں گریڈ ایک سے 15 کی سرکاری ملازمتوں پر پابندی کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے

عمران عمران

 سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں گریڈ ایک سے 15 کی سرکاری ملازمتوں پر پابندی کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے


سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں گریڈ ایک سے 15 کی سرکاری ملازمتوں پر پابندی کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے ۔

عدالت نے سرکاری نوکریوں میں حکم امتناع میں 20 مئی تک توسیع کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران درخواست گزار ایم کیو ایم رہنما فروغ نسیم  پیش ہوئے ۔۔۔ سندھ حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی پیش ہوئے ۔۔۔ سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ سیسی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے ۔

عدالت نے سرکاری نوکریوں میں جاری حکم امتناع میں 20 مئی تک توسیع کرتےہوئےاگلی تاریخ دیدی ۔۔

ایم کیو ایم نے گریڈ ایک سے 15 کی سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوں کو چیلنج کیا تھا