کراچی میں آج شام ہوتے ہی بادل پھر برس پڑے۔کچھ علاقوں میں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی


 کراچی میں  آج شام ہوتے ہی بادل  پھر  برس پڑے۔کچھ علاقوں میں   تیز  تو کہیں ہلکی بارش ہوئی

کراچی،عدنان اطہر

کراچی میں  آج شام ہوتے ہی بادل  پھر  برس پڑے۔کچھ علاقوں میں   تیز  تو کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ بادل برسنے کا سلسلہ  وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سب سے زیادہ بارش گلشن حدید  میں ساٹھ ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

کراچی پر چھائے بادل لوٹنے کے موڈ میں نظر نہیں آتے۔محکمہ موسمیات  نے  بارش برسانے والے  سسٹم کے کمزور پڑنے کی نوید سنائی۔۔ لیکن بادل   ٹس سے مس نہ ہوئے اور   آج  شام  پھر  رنگ جمادیا۔  کراچی حیدرآباد  موٹر  وے، ائرپورٹ، کارساز،ملیر، قائد آباد میں موسلادھار بارش ہوئی۔صدر، آئی آئی چندری گر روڈ، ناظم آباد ،نارتھ ناظم آباد، گلبہار ، بفرزون، نیو کراچی اور بہادر آباد  کے علاقوں میں  بھی باد ل جم کر برسے۔  سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں ساٹھ ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ قائدآباد میں اٹھائیس اعشاریہ پانچ ،ناظم آباد میں گیارہ اعشاریہ چار  اور نارتھ کراچی میں گیارہ ملی میٹربارش  ہوئی۔  آج شہر میں  زیادہ سے زیادہ  درجہ  حرارت اکتیس اعشاریہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ  اور  ہوامیں نمی کا تناسب بانوے فیصد  رہا۔