جامعہ کراچی نے یونیورسٹی شٹل سے حادثے میں جاں بحق طالبہ کی بہن کو گریڈ سولہ میں ملازمت دینے کی منظوری دے دی

عرفان علی عرفان علی

 جامعہ کراچی نے یونیورسٹی  شٹل سے حادثے میں جاں بحق طالبہ کی بہن کو گریڈ سولہ  میں ملازمت دینے کی منظوری دے دی


جامعہ کراچی نے یونیورسٹی  شٹل سے حادثے میں جاں بحق طالبہ کی بہن کو گریڈ سولہ  میں ملازمت دینے کی منظوری دے دی۔


وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد عراقی کےمطابق مرحومہ کی بہن کو ملازمت لواحقین کی خواہش پر دی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے شعبہ سماجی بہبود کی سال دوئم کی طالبہ یونیورسٹی کی بس کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئی تھیں ۔جامعہ کی جانب سے لواحقین کو مالی معاونت کی پیشکش کی گئی تھی۔ لواحقین نے مالی امداد کے بجائے مرحومہ کی بہن کو ملازمت فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی  تھی۔