تحریک انصاف کی بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف رابطہ مہم۔

عرفان علی عرفان علی

تحریک انصاف کی بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف رابطہ مہم۔

تحریک انصاف کی بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف رابطہ مہم۔  خرم شیر زمان نے فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں صنعت کاروں سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو اس کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی  صنعت کاروں سے ملاقات  میں سندھ حکومت کے بلدیاتی ترمیمی بل پر تبادلہ خیال ہوا۔ میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان نے کہا کہ یہ تحریک صرف ایسوسی ایشنز کی حد تک محدود نہیں۔ ہم تمام این جی اوز، کمیونٹی اور سیاسی جماعتوں کے پاس جائیں گے۔جو قانون عوام کی بہتری کے لیے نہ ہو ،،،اسے کالا قانون کہا جاتا ہے۔ سندھ حکومت نے اس قانون کے تحت  خفیہ رائے شماری  کے ذریعے میئرکے انتخاب کا فیصلہ کیا ہے۔ایک غیر منتخب میئر کو مسلط کیا جائے گا۔ ہم سندھ حکومت کو ا ن کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہم انیس دسمبر کو اس معاملے پر احتجاج کرنے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام ایسوسی ایشنز کو دعوت ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ  سندھ میں چھ ماہ کے لئے گورنر  راج لگنا چاہیے۔