شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے صرف ایک جدید ترین سڑک ہی نہیں بلکہ ترقی کا روڈ میپ ہے

عرفان علی عرفان علی

شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے صرف ایک جدید ترین سڑک ہی نہیں بلکہ ترقی کا روڈ میپ ہے

کراچی 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے صرف ایک جدید ترین سڑک ہی نہیں بلکہ ترقی کا روڈ میپ ہے،یہ ایکسپریس وے کراچی کے شہری مرکز اور M-9 موٹروے کے درمیان ایک اسٹریٹجک لنک ہے۔ 


ایک بیان میں سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے شاہراہ تک ہموار اور بلا تعطل رسائی فراہم کرے گا، حکومت سندھ کے جدید ترین ایکسپریس وے سے کاروباروں، مسافروں اور صنعتوں کو یکساں فائدہ پہنچے گا۔


انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کی وجہ سے کراچی شہر کے روڈ نیٹ ورک پر دبائو، ایندھن اور سفری  اوقات میں پچاس فیصد تک کمی آئے گی، کراچی کے اندر اور دھابیجی اسپیشل اکنامک زون اور پاکستان اسٹیل ملز جیسے اہم صنعتی اور تجارتی مراکز سے رابطے میں آسانی ہوگی۔


سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صنعتی زونز دھابیجی اسپیشل اکنامک زون اور پاکستان اسٹیل ملز تک آسان رسائی سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ 


انہوں نے کہا کہ ہائی سپیڈ کوریڈور کے طور پر عالمی معیار کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے سفری جدت میں اہم اقدام ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں، سندھ حکومت معاشی ترقی اور شہری ترقی کے لئے پرعزم ہے۔