پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم کو ہٹائیں
گے۔ سال میں بارہ سیزن بتانے والے وزیر اعظم لوگوں کو نمبر دے رہے ہیں۔ بلاول بھٹو
نے طلبہ کو ان کا حق دےدیا ۔
رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہےان کے دن پورے ہوگئے۔ ووٹ
کی طاقت سے وزیراعظم کو ہٹائیں گے۔ اپوزیشن کو
بھی ہماری بات سمجھ آگئی۔
انہوں نے کہا کہ سال میں
بارہ سیزن بتانے والے وزیر اعظم لوگوں کو نمبر دے رہے ہیں۔ جن کا
نمبر نہیں آیا، وہ اسٹبلشمنٹ کو خط لکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بینظیر
بھٹو نے 1999 میں طلبہ یونینز بحال کیں ۔لیکن عدالتی فیصلہ آگیا۔ ا ب بلاول بھٹو نے نوجوانوں کا ان
کا حق دیا ہے۔