جیالے رہنما منظور وسان کی مشیر زراعت بننے کے بعد نئی پیشگوئیاں۔


جیالے رہنما منظور وسان کی مشیر زراعت بننے کے بعد نئی پیشگوئیاں۔

جیالے رہنما منظور وسان کی مشیر زراعت بننے کے بعد نئی پیشگوئیاں۔ کہتے ہیں عمران خان  مجبوراقبل از وقت انتخابات کا اعلان کریں گے۔ شیخ رشید سمیت کئی وزرا دوسری جماعتوں میں چلے جائیں گے۔ مستقل  نوجوان بلاول بھٹو کا ہے۔ انہی نے وزیراعظم بننا ہے۔سندھ میں پیپلز پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ اگلے سال  اگست تک حالات تبدیل ہوں گے۔بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔عمران خان خود کو لانے والوں کو بھی خاطر میں نہیں لاتے۔ان کے  اسٹیبلشمنٹ  سے اختلافات ہوجائیں گے۔ جو بولے گا وہ پھنسے گا۔ عمران خان اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیسزبنائیں گے۔منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ غلط فہمی کاشکار عمران خان  اگلے سال   قبل از وقت انتخابات کا اعلان  کریں گے۔ مشرف والا کھیل کھیلا جائے گا۔الیکشن سےپہلےاقتدار میں رہنے کے خواہش شیخ رشیداور دیگروزراء  اور ارکان دوسری پارٹیوںمیں چلے جائیں گے۔ پی ٹی آئی جس تیزی سے اقتدار میں آئی ہےاسی تیزی سے  دوہزار تیرہ والی پوزیشن پر واپس آجائے  گی۔ یہ بھی کہہ دیا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو کسی سے خطرہ نہیں ہے۔