کراچی کورنگی سے چھیتس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ایم کیوایم لندن کا دہشت گرد گرفتار۔ کورنگی میں ٹارگٹ کلنگ گروہ کا سرغنہ رہا۔
دوہزار تیرہ سے بلوچستان کے علاقہ جھل مگسی میں روپوش تھا۔
کورنگی میں پولیس بس پر فائرنگ کر کے چار اہلکاروں کو شہید اور چھبیس کو زخمی کرنے کا اعتراف کرلیا۔
ترجمان رینجرز کےمطابق رینجرز اور پولیس نے کورنگی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایم کیوایم لندن کے دہشت گرد جنید حمید کو گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔ ملزم ایم کیوایم لندن کے دہشت گرد رئیس عرف مما کا قریبی ساتھی رہ چکا ہے اور کورنگی میں ٹارگٹ کلنگ گروپ کا سرغنہ بھی رہا ہے۔ ترجمان رینجرز کےمطابق ملزم چھتیس سے زائد افراد کے قتل اور متعدد افراد کو زخمی کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔
دوران تفتیش ملزم نے گیارہ اگست دوہزار گیارہ کو چکرا گوٹھ کورنگی میں پولیس بس پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
حملے میں چار پولیس اہلکار شہید اور چھبیس زخمی ہوگئے تھے۔
ملزم دوہزار تیرہ کے بعد سے بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں روپوش تھا۔
ملزم قتل، اقدام ِ قتل، جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ترجمان رینجرز کےمطابق گرفتارملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔