چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں پاکستان کے اساس پر حملہ ایم کیوایم پر حملہ ہے ۔

سدرہ عارف سدرہ عارف

 چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں پاکستان کے اساس پر حملہ ایم کیوایم پر حملہ ہے ۔


چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں پاکستان کے اساس پر حملہ ایم کیوایم پر حملہ ہے ۔پاکستان کا آج جو عزت و وقار ہے ۔ ایسے مواقع اللہ قوموں کو صدیوں میں فراہم کرتا ہے ۔اس کی عزت کیجئے اس پر حملہ نہ کیجئے ۔ 


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی اراکین اسمبلی کے ہمراہ سندھ انفارمیشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو ۔ ان کا کہنا تھا  گزشتہ سال مئی میں افواجِ پاکستان کے ذریعے ملک کا عزت و وقار مزید بلند ہوا۔ یہ افواجِ پاکستان کی قیادت ہی ہے جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو محفوظ رکھا۔ پاکستان کی اساس پر حملہ دراصل ایم کیو ایم پر حملہ ہے 

خالد مقبول صدیقی      چیئرمین ایم کیوایم پاکستان ۔۔۔کا کہنا تھاکہ  قوم کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے اگر الفاظ اور انداز میں کچھ ایسی کمی رہ گئی ہے کہ جس کا دشمن فائدہ اٹھا رہا ہے اس کی وضاحت کریں گے

۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کاکہنا تھا عالمی طاقتوں نے گزشتہ مئی میں ہماری صلاحیتوں کو تسلیم کیا ہے ۔ فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کا کردار اس میں لائق تحسین ہے ۔پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے ۔ ایسے موقع پر اس طرح کے بیانات جوانوں کا مورال ڈاؤن کرنے کے مترادف ہے


فاروق ستار      رہنما ایم کیو ایم پاکستان نےکہاکہ۔  بھئی ہمارے سیاسی مقاصد ہمارے مفادات اگروہ یی ہوں ذاتی ہوں اجتماعی ہوں جماعتی ہوں لیکن قومی مفاد سے بڑھ کر کوئی مفاد نہیں ہو سکتا

جمہوری ملک میں سیاسی جماعتوں کو اختلافی بات کرنے کی اجازت ہے ۔ لیکن اختلافی بات کرنے کی حدود وقیود ہیں ۔ ملکی سالیمیت پر اختلاف نہیں ہونا چاہیے۔