امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی سازش ہورہی ہے۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

 ایسا سوچنے والے سن لیں ہم مزاحمت کریں گے۔ پندرہ جنوری کو مقررہ تاریخ پر انتخابات ہونے چاہیں۔

  پیپلز پارٹی چوبیس گھنٹے میں  خط واپس لے، ورنہ  وزیراعلی ہاوس پر  دھرنا دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی  حافظ نعیم الرحمن کا  پریس کانفرنس میں کہنا تھا  کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے لیے رات کی تاریکی میں سازش ہورہی ہے ۔ پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم  کے بعد  اب نون لیگ بھی اس میں  شامل ہو گئی ہے ۔

ایم کیوایم کو اب  مہاجر قوم کے مینڈیٹ کا  خیال آرہا ہے ۔پیپلز پارٹی اس وقت جو کچھ کررہی ہے ،،

 اس میں ایم کیو ایم برابر کی شریک ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے آٹھ جنوری کو ہونے والے جلسہ میں تمام پارٹی کے  کارکنوں  کو شرکت کی  دعوت دے دی۔