وزیراعلی ہاوس میں ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کی اہم بیٹھک ہوئی ۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

وزیراعلی ہاوس میں ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کی  اہم بیٹھک ہوئی ۔

وزیراعلی ہاوس میں ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کی  اہم بیٹھک ہوئی ۔

 ملاقات میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور کنوینئر خالد مقبول صدیقی بھی شریک ہوئے ۔

 خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے ۔

 عوام جلد اچھی خبر سنیں گے ۔

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان بلدیاتی نظام میں ترامیم، بلدیاتی حد بندی اور ایڈمینسٹر شپ میں تبدیلی کے حوالے سے ملاقات ہوئی ۔

 وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہونے والی ملاقات کے بعد وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور شدید بارشوں سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی تعمر نو پر بھی بات چیت ہوئی

سندھ کے بیس فیصد علاقوں میں سیلابی پانی موجود ہے لیکن یہاں توجہ ہٹانے کے لئے یہ بات پر بحث کی جا رہی ہے گولیاں کتنی لگیں

ایم کیو ایم کے رکن رابطہ کمیٹی کواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام میں تبدیلی صرف کراچی کے لئے نہیں بلکہ پورے سندھ کے لئے چاہتے ہیں ۔

 اگر کوئی ایڈمینسٹریٹر کام نہیں کرے گا تو ایم کیو ایم اسے ہٹانے کا مطالبہ کرے گی

معاہدہ ہے اور اس پر بات چیت بھی ہو رہی ہے ۔۔ آج پوری پیپلز پارٹی ایک جگہ جمع ہوئی تو مزاکرات کا ایک سم اپ سامنے آگیا ۔۔ اگلی ملاقات پر عوام خوش خبری بھی سن لیں گے

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کراچی اور سندھ کی ترقی پر بات چیت جاری رکھیں گے ۔

جبکہ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ مزاکرات ایک نقطے پر آگئے ہیں ۔

 عوام جلد خوش خبری سنیں گے