ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہوا،،،اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو نواز شریف سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا گیا ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے بعد کیلئے مطالبات پر صلاح مشورے شروع کردئیے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،،اجلاس کی صدارت کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےکی ،،ذرائع کے مطابق اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو نواز شریف سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا گیا ۔ احسن اقبال ایاز صادق خواجہ سعد رفیق اور بشیر میمن پر مشتمل ن لیگ کا وفد اتوار کو ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کرے گا