لاہور میں گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کا آغاز

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

لاہور میں گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کا آغاز

"لاہور میں گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کا آغاز"



لاہور میں پارکس اور گرین بیلٹس کی گہرائی کے سروے کے بعد محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے مختلف مقامات پر گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔


ترجمان کے مطابق گلبرگ کے لبرٹی چوک، مراتب علی روڈ اور ایچ بلاک میں ویلز مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ جوہر ٹاؤن کے اللہ ہو چوک، جی تھری اور بی بلاک میں کام جاری ہے۔


محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ زمینی پانی کی سطح بڑھانے اور آئندہ سال مون سون سے قبل اربن فلڈنگ کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا۔ متعدد گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کا کام دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔