ریڈیو اور پی ٹی وی کے پروڈیوسر ،رائٹر،،نیوز کاسٹر میر محمد الفت کوئٹہ میں انتقال کرگئے

عرفان علی عرفان علی

ریڈیو اور پی ٹی وی کے پروڈیوسر ،رائٹر،،نیوز کاسٹر میر محمد الفت کوئٹہ میں انتقال کرگئے

ریڈیو پاکستان کے سابق سینئیر پروڈیوسر ، پی ٹی وی کوئٹہ کے معروف کمپئیر  میر محمد الفت انتقال کرگئے


الفت  کچھ عرصہ سے علیل تھے

اور کوئٹہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔

پاکستان ٹیلی وژن کے کوئٹہ سینٹر سے نشریات کے آغاز سے ہی میر محمد الفت ادارے یعنی پاکستان ٹیلی ویژن  سے بحیثیت کمپئیر وابستہ رہے ۔

دہائیوں پر مشتمل فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا ۔

ہر دل عزیز ملنسار اور شفیق میر محمد الفت تمام عمر بلوچستان میں زبان و ادب کے فروغ کیلئے سرگرم رہے ۔

بلوچستان میں ٹیلی وژن کی نشریات کے آغاز سے قبل بھی ملک بھر میں جہاں جہاں ریڈیو کی آواز پہنچتی رہی میر محمد الفت ریڈیو پاکستان براہوی اور اردو زبان کی خوبصورت صدا کار کی حٰیثیت سے پہچانے گئے ۔

الفت پی ٹی وی کوئٹہ سے نیوز بلیٹن کے آغاز سے ہی براہوی لینگویج ٹرانسلیٹر اور نیوز کاسٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔

میر محمد کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح پر براہوی میں تصنیف پر حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔

میر محمد الفت  کی ٹیلی وژن اور ریڈیو کیلئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی ۔

بلوچستان بھر سے زبان و ادب سے وابستہ لوگوں ، سماجی اور سیاسی شخصیات نے میر محمد الفت  کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

الفت  کی وفات سے بلوچستان میں زبان و ادب کے شعبہ میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوسکے گا