کراچی کورنگی کے ورکشاپ میں آگ لگنے سے وہاں رکھا سامان جل کر راکھ ہوگیا

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

 کراچی  کورنگی کے ورکشاپ میں آگ لگنے  سے وہاں رکھا سامان جل کر راکھ  ہوگیا


کراچی  کورنگی کے ورکشاپ میں آگ لگنے  سے وہاں رکھا سامان جل کر راکھ  ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں آگ  لگنے سے ایک شخص جھلس کر بری طرح زخمی ہوا۔


فائر بریگیڈ حکام کےمطابق کورنگی سیکٹر انیس  میں آگ لگنے  کی اطلاع پر  تین فائر ٹینڈرز کو روانہ کیا گیا۔ عمارت سے  دھویں کے سیاہ بادل  اٹھتے دکھائی دیئے۔ کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ورکشاپ کے گودام میں لگی تھی، جس سے وہاں رکھا سامان جل گیا، تاہم وہاں موجود کمپریسر کو بچالیا گیا۔ دوسری جانب سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے اپارٹمنٹ کے ایک  فلیٹ میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔  آتشزدگی سے جھلس کر ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ اسے  سول اسپتال  برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق  فلیٹ میں آگ سوئی گیس لیکج کے باعث لگی تھی، جس سے فلیٹ کو بری طرح نقصان پہنچا۔