پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، اور دن بھر کی ٹریڈنگ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ۔۔ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے کی سطح پر جا پہنچا۔۔۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 33 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کر گیا، جب کہ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 1205 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں ٹریڈنگ ختم ہونے پر ہینڈرڈ انڈیکس 1لاکھ 33 ہزار782 پوائنٹس پرجا پہنچا۔۔۔ تجزیہ کاروں کے مطابق معاشی اشارئیے بہتر ہونے اور سرمایہ کاری میں اعتماد بحال ہونے کے سبب مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ادھر سونے کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے تک جا پہنچا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 744 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس سے قیمت 3لاکھ 4ہزار700روپےہوگئی ۔۔۔ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے مقامی مارکیٹ پر بھی اثر پڑا ہے۔۔۔