نئی پاکستانی فلم جان کی کراچی میں اسکریننگ ہوئی

نزاہت خان نزاہت خان

نئی پاکستانی فلم جان کی کراچی میں اسکریننگ  ہوئی

نئی پاکستانی فلم جان کی کراچی میں اسکریننگ  ہوئی ۔ جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ شوبز ستاروں نے شرکت کی اور نیک تمناوں کا  اظہار کیا ۔

فلم جان کی ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کامیابی سے جاری ہے ۔

فلم کی اسکریننگ مقام سینما گھر میں رکھی گئی۔ جس میں اس فلم سے فلمی کریئر کا آغاز کرنے والے عاشر وجاہت،سلیم معراج اور دیگر نے شرکت کی۔

فلم کی اسٹار کاسٹ کا کہنا تھا کہ امید ہے فلم شائقین کی توقعات پر پورا اتری ہوگی ۔ ساتھ ہی فلم دیکھنے آنے کی دعوت بھی دے دی

فلم جان آہستہ آہستہ اوپر جارہی ہے آپ آئیں اور فلم دیکھیں

فلم لوگوں کو بہت پسند آرہی ہے

سوبز ستاروں کی بڑی تعداد بھی فلم کی اسکریننگ کا حصہ بنی اور فلم کے لیے نیک تمناوں کااظہار کیا

فلم آکے دیکھیں اچھی ہے تاکہ پاکستانی فلموں کی سپورٹ ہوسکے

فلم جان  14جولائی سے سینما گھروں کی  زینت بنی۔فلم ۔ میں اداکار عاشر وجاہت، معروف یوٹیوبررومیسہ خان ، رضاسمو ں اور اداکار سلیم معراج  اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں ۔