میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے یومِ تشکر کی پروقار تقریب میں سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں شرکت کی۔
اس موقع پر کمشنر حیدرآباد، ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی، صدر پاکستان پیپلزپارٹی ظلع حیدرآباد سید طارق شاہ جاموٹ، منتخب ٹاؤن چیئرمینز، سول افسران اور مسلح افواج کے جوانوں سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
یہ تقریب حیدرآباد کے ہونہار طلباء، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہر کی ممتاز شخصیات کی موجودگی سے ایک یادگار اجتماع ثابت ہوئی — جو قیادت، حب الوطنی اور عوامی اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔