بل آخرکراچی والوں کاانتظارختم ہوا

نزاہت خان نزاہت خان

بل آخرکراچی والوں کاانتظارختم ہوا

بل آخرکراچی والوں کاانتظارختم ہوا۔اورگرین لائن بس منصوبےکےلیےچالیس بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی۔بسوں کی تقریب رونمائی میں بات کرتےہوئے وفاقی وزیراسدعمرنےبتایاکہ جمعرات  کو ہونےوالےایکنک کے اجلاس میں کے سی آرمنصوبےکی حتمی منظوری دے دی جائےگی۔جبکہ اگلی مردم شماری کی مںظوری بھی دے دی جائے گی۔

کراچی پورٹ پرگرین لائن کےلیےمنگوائی گئی بسوں کودیکھنےکےلیےاتحادی ساتھ ساتھ پہنچے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل،وفاقی وزیراسدعمر،علی زیدی اورامین الحق کےساتھ بندرگارہ پہنچے۔۔۔

تقریب میں ایم کیوایم اورتحریک انصاف کےاراکین اسمبلی بھی بطورخاص پہنچے۔۔۔

اسد عمر کاکہناتھاکہ کراچی کواس کا حق مل گیا ۔۔۔وہ کراچی کےلیےپچھلی حکومتوں کی جانب سے کیےگئے اچھےکاموں کوبھی سرہاتےہیں۔۔۔کراچی کوابھی بہت کچھ دیناہے۔۔۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل آج بھی سندھ حکومت پرٹرانسپورٹ کےحوالے سےطنز کیےبغیرنہ رہ سکے۔۔۔

ساتھ ہی کہا کہ منصوبےکی تکمیل پراتحادیوں کاشکریہ بھی اداکردیا۔۔۔

گرین لائن کے حوالے سےاسدعمرکاکہناتھاکہ بسوں کوآزمائشی طورپرچلانےاورٹریک کوآپریٹرکےحوالےکرنےکےبعد اگلے دوماہ میں کراچی والے گرین لائن کی جدیدبسوں میں سفرکرسکیں گے۔۔۔