سندھ سے سینٹ کی خالی نشست پر پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑو کامیاب۔پی ٹی آئی اور ایم کیوایم
کا بائیکاٹ۔ تحریک انصاف کے منحرف چار ارکان نے بھی ووٹ کاسٹ کئے۔ وزیراعلی
سندھ کا کہنا ہے ہمارے پاس پورے ووٹ تھے۔ حلف اٹھانے کو تیار
ہوں ، فون یا واٹس ایپ پر کسی ایم پی اے سے رابطہ نہیں ہوا۔
تحریک انصا ف کے فیصل واوڈا
کی نااہلی کے سبب خالی ہونے والی نشست پر سندھ اسمبلی میں صبح آٹھ بجے پولنگ کا
عمل شروع ہوا۔ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے اراکین نے پولنگ کا بائیکاٹ کردیا۔ پیپلزپارٹی کے ننانوے ارکان میں سے
ستانوے نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے باوجود پارٹی کے چار ارکان شہریارشر،اسلم ابڑو،دیوان سچل اورکریم بخش
گبول بھی ایوان پہنچے اور ووٹ کاسٹ کیا۔ووٹوں کی گنتی کے بعد الیکشن کمیشن
نے نثار کھوڑو کی کامیابی کا
اعلان کردیا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا ہمارے پاس پورے ووٹ تھے۔ حلف
اٹھانے کو تیار ہوں ، فون یا واٹس ایپ پر کسی ایم پی اے سے رابطہ نہیں ہوا۔
مجموعی طور پر ایک سو ایک
ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ نثار کھوڑو نے ننانوے ووٹ حاصل کئے جبکہ دو ووٹ
مسترد ہوئے۔