سپریم کورٹ کا بڑا حکم۔

عمران عمران

سپریم کورٹ کا بڑا حکم۔

سپریم کورٹ کا بڑا حکم۔

 کراچی میں عدالتی احکامات پر گرائی گئی عمارت نسلہ  ٹاور کی زمین کو نیلام کر کے  متاثرین کو رقم کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں تجاوزات  کے معاملہ پر سماعت کےد وران  چیف جسٹس پاکستان  جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سےسوال کیا نسلہ ٹاور کی زمین کا کیا کیا۔

ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے  نسلہ ٹاور کو منہدم کردیا  ہے۔

چیف جسٹس  کے پوچھنے پر  ایڈووکیٹ جنرل  نےآگاہ کیا  نسلہ ٹاور  کی زمین سرکاری تحویل میں ہے۔

 چیف جسٹس  پاکستان نے حکم دیا  نسلہ ٹاورکی زمین کونیلام کر نے کے بعد تمام ترقانونی تقاضوں کوپورا کرکے  رقم متاثرین کو فراہم کی جائے۔

عدالتی حکم پرعمل درآمد کرکےرپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنےکی ہداہت کی ۔