مشاہد حسین کا کہنا ہےکہ پاکستان کو امریکہ، روس، اور یوکرین تینوں کے ساتھ روابط بحال رکھنے چاہئیں۔

عرفان علی عرفان علی

مشاہد حسین کا کہنا ہےکہ پاکستان کو امریکہ، روس، اور یوکرین تینوں  کے ساتھ روابط بحال رکھنے چاہئیں۔

مشاہد حسین کا کہنا ہےکہ پاکستان کو امریکہ، روس، اور یوکرین تینوں  کے ساتھ روابط بحال رکھنے چاہئیں۔ مسئلہ کا سفارتی سطح پرحل تلا ش کیا جائے۔

یہ بات انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے ذیلی ادارے انڈین اوشن اسٹیڈی سینٹر کے  تحت  روس یوکرین تنازع کےخطے پر اثرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے  روس اور یوکرین کے درمیان تنازع  کو سفارتی سطح پر بات چیت کے ذریعے حل  کیا جائے۔ انہوں نے  امن کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل کرنے پر زور دیا۔ مشاہد حسین کا کہنا تھاکہ پاکستان کو امریکہ، روس، اور یوکرین تینوں  کے ساتھ روابط بحال رکھنے چاہئیں۔ جنگ کے ترقی پذیر ممالک پر منفی اثرات سے متعلق حکومتی خدشات کی بھی تائید کی۔مشاہد حسین نے کہاکہ تنازع کےحل کے لیے فوری جنگ بندی ضروری ہے۔ سفیر علی سردارنقوی نے تنازع کے سفارتی پہلو پر روشنی ڈالی۔ڈی جی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز، وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ)عبدالعلیم نے تمام معزز مقررین اور شرکاء کو سیمینار میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔ ڈائریکٹر آئی او ایس سی کموڈور (ریٹارڈ) بابر بلال حیدر نے سیمینار کی صدارت کی ۔