ہم امن و امان کو بہت اہمیت دیتے ہیں کیونکہ شہر کراچی کی رونقیں بڑی قربانیوں سے حاصل کی ہیں، سید مراد علی شاہ

عرفان علی عرفان علی

ہم امن و امان کو بہت اہمیت دیتے ہیں کیونکہ شہر کراچی کی رونقیں بڑی قربانیوں سے حاصل کی ہیں، سید مراد علی شاہ

ہم امن و امان کو بہت اہمیت دیتے ہیں کیونکہ شہر کراچی کی رونقیں بڑی قربانیوں سے حاصل کی ہیں، سید مراد علی شاہ 
کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کسی بھی قیمت پر امن برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر پہلے ہی خونریزی کی بھاری قیمت ادا چکا ہے۔ کراچی کو پر امن بنانے کے لیے ہمارے شہریوں، سیاسی کارکنوں، پولیس، رینجرز اور فوج کے جوانوں کی قربانیاں دے کر بھاری قیمت ادا کی ہے۔ اس لیے شہر کا امن ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ یہ بات انہون نے لیاری کے ککری گراؤنڈ میں سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے چھوٹے بھائی شہید اکبر ناگوری کی برسی کے موقع پر تعزیتی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، قومی اسمبلی کے اراکین، نبیل گبول، قادر پٹیل، سینیٹر مسرور احسن، ایم پی اے آصف خان، پارٹی کارکنوں اور لیاری کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے پہلے بھی شہر میں امن و امان بحال کیا تھا اور وہ اسٹریٹ کرائم کے چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے بھی ایسا ہی کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس المناک واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مئی 2015 میں ایک دہشت گردانہ حملے میں ہمارے کارکن جیالے اکبر ناگوری کی جان گئی۔ انہوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے لیاری کے عوام بشمول مرد، خواتین اور بچوں کی بے پناہ قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ سید مراد علی شاہ کے مطابق لیاری کے لوگ حقیقی معنوں میں محب وطن اور سیاسی طور پر باشعور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری کے لوگوں نے مختلف سیاسی تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، جن میں مرد، خواتین اور یہاں تک کہ ان کے بچے بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ذکر کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے انہیں لیاری کے لوگوں کو صحت، تعلیم، پانی اور صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کی زیادہ تر اندرونی سڑکیں تیار کی گئی ہیں، علاقے میں صحت اور تعلیم کی سہولیات کو بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ککری گراؤنڈ ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے، یہاں بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی ترغیب دینے کے لیے کھیلوں کو فروغ دیا ہے


۔ سید مراد علی شاہ نے لیاری کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم فراہم کریں، تاکہ وہ پاک آرمی، نیوی، پولیس اور دیگر باوقار قومی اداروں میں ملازمتیں حاصل کر سکیں