کراچی
کےصارفین کےلئے بجلی کے نرخوں میں اضافے
اور،، اوور بلنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی ریلی نکالی۔حافظ نعیم الرحمان کا
کہنا تھا حکومت کو سوچنا چاہیے کہ وہ لوگوں کو کس مقام پر لے
آئے ہیں ۔
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں ہوشربا
اضافے، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ وسروس چارجز اور اووربلنگ کے خلاف
جماعت اسلامی نے جامع کلاتھ مارکیٹ سے احتجاجی
ریلی نکالی ۔
ریلی
میں تاجر برادری کی بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئی ۔امیر جماعت
اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کے
الیکٹرک اور حکومت نے عوام کو انتہائی قدم اٹھانے
پر مجبورکردیا ہے ۔
حکومت
کی جانب سے پہلے پیڑول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں
اضافہ کردیا گیا۔
حافظ
نعیم الرحمان کاکہنا تھا حکومت میں بیٹھے لوگ کے الیکٹرک کے
ساتھ ہیں ۔آج عوام کا یہ حال ہےکہ روز
بروز بڑھتی مہنگائی اور
بھاری بھاری بجلی کے بلوں نے جینا دشوار بنادیا ہے۔
احتجاج
کے لیے ہم نے آواز اٹھائی احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا
تاجررہنماوں
عتیق میر اور شرجیل گوپلانی نے بھی مظاہرے میں شرکت کی ۔ ان کا کہنا تھا لوگ
فاقے کر رہے ہیں اور کے الیکٹرک ہزاروں، لاکھوں روپے کے بل بھیج رہی
ہے۔