وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں بھارت نے ایف اے ٹی ایف کے سیاسی استعمال کا خود اعتراف کیا


وفاقی وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی  کہتے ہیں بھارت نے ایف اے ٹی ایف کے سیاسی استعمال کا خود اعتراف کیا


وفاقی وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی  کہتے ہیں بھارت نے ایف اے ٹی ایف کے سیاسی استعمال کا خود اعتراف کیا۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو 27نکات دیئےاُس میں سے26نکات پر مکمل کام کیاجس کا اعتراف خود ایف اے ٹی ایف نے کیا۔ پیپلزپارٹی  کی حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیئے آٹھارہویں ترمیم کا سہارا لیتی ہے۔

وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی راجا ہاوس پہنچے اورپیرپگارا سے ملاقات میں اُن کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ حلیم  عادل شیخ اور دیگر تحریک انصاف کے رہنما بھی ملاقات میں شریک  تھے۔ 

شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے۔ افغانستان کی کڑوی باتیں بھی برادشت کرتے ہیں۔ افغانستان کے وزیر خارجہ نے جو زبان پاکستان کے لیئے استعمال کی ہم وہ دہرا نہیں سکتے۔ پاکستان کی کارکردگی کا دنیا اعتراف کررہی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے سیاسی استعمال کا بھارت نے خود اعتراف کیا۔دنیا کو کئی بار کہا مگر یقین نہیں کیاگیا،اب بھارت نے خود اعتراف کیا

شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ سندھ کے لوگ پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے مایوس ہیں ۔پیپلزپارٹی  کی حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیئے آٹھارہویں ترمیم کا سہارا لیتی ہے۔کبھی پانی تو کبھی این ایف سی کا مسئلہ یاد آجاتا ہے۔سندھ کا بہت بڑا طبقہ پی پی پی سے نجات چاہتا ہے

اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے معاشی تعلقات بہتر بناناچاہتےہیں۔دونوں ممالک اپنےتعلقات کونئی سطح پرلےجانےکاارادہ کرچکےہیں۔