قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل سخت محنت۔کھلاڑیوں نے مسلسل دوسرے روز بھی نیشنل اسٹیڈیم سے متصل گراؤنڈ میں خوب پریکٹس کی۔ فاسٹ باولر حارث رؤف نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا۔ کہتے ہیں کوئی ایسا ٹورنامنٹ جیتنا چاہتے ہیں جس پر ریٹائرمنٹ کے بعد فخر کرسکیں۔
بڑا مشن۔۔۔بڑی تیاری۔۔۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں رہے گا کس کا پلڑا بھاری ۔
میگا ایونٹ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں ۔
کھلاڑی بڑے ایونٹ میں حریف ٹیموں کو مات دینے کے لئے دن رات پریکٹس میں مصروف ہیں ۔
قومی ٹیم نے پیر کے روز بھی نیشنل اسٹیڈیم سے متصل حنیف محمد پرفارمنس سینٹر میں بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کی، ایکسر سائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔
تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں انجرڈ ہونے والے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ کیا، نیٹس میں بالنگ بھی کی۔
میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ذاتی طور پر مطمئن ہوں، پہلے میچ میں پلیئنگ الیون میں میری شمولیت کا فیصلہ منیجمنٹ کرے گی، کہا چاہتے ہیں پاکستان کے لئے کوئی بڑا ٹائٹل جیتیں۔
چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ سے ایک روز قبل بھی قومی ٹیم کی پریکٹس شیڈول ہے۔