بلوچستان کے سیاسی میدان میں ہلچل شروع ہو گئی، صوبے کے 15 سے زائد سابق وزراء اور اراکین اسمبلی نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں میں ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
زرائع کے مطابق شمولیت کرنے والوں میں سابق وزراء سردار عبدالرحمان کھتران نور محمد دمڑ،میر عاصم کرد گیلو، میر محمد خان لہڑی، میر عبدالغفور لہڑی، میر عبدالکریم نوشیروانی، سردار مسعود لونی، میر مجیب محمد حسنی، محمد خان طور آتماخیل , ڈاکٹر ربابہ بلیدی، میر طارق بگٹی، میر عطاء اللہ بلیدی، میر برکت رند، میر شوکت بنگلزئی، سحر گل خلجی ، جعفر کریم بھنگر سمیت و دیگر قد آور قبائلی و سیاسی شخصیات شامل ہیں،جو جلد ہی مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر میاں محمد نواز شریف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے،،