کراچی منظور
کالونی میں فرنیچر کی دکانوں اور شوروم میں آگ لگ گئی۔ پانچ دکانوں اور ایک شوروم
کو نقصا ن پہنچا۔
کراچی کی
منظور کالونی میں فرنیچر کی دکانوں اور شوروم میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام
کےمطابق اطلاع ملنے پر کے ایم سی کے تین فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور آگ
بجھانے کا آپریشن شروع کیا۔ آگ نے مجموعی طور پر پانچ دکانوں اور ایک شوروم
کو لپیٹ میں لیا ۔ آگ کو مزید پھیلنے سے
روک دیا گیا ۔ کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔