سندھ میں کورونا بے لگام ہونے لگا۔ پانچ ماہ کے بعد دو ہزار سے زائد کیسزسامنے آگئے۔

نزاہت خان نزاہت خان

سندھ میں کورونا بے لگام ہونے لگا۔  پانچ ماہ کے بعد دو ہزار سے زائد کیسزسامنے آگئے۔

سندھ میں کورونا بے لگام ہونے لگا۔  پانچ ماہ کے بعد دو ہزار سے زائد کیسزسامنے آگئے۔ دو ہزار نو کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلی سندھ  مراد علی شاہ کے مطابق  صوبے میں چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں  دو ہزار  دوسو نواسی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  پانچ ماہ  بعد سب  سےزیادہ  کیسز  سامنے آئے ہیں۔ گیارہ اگست دوہزار اکیس کو  چوبیس گھنٹے میں دو ہزار ایک سو پینتالیس کورونا کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران   دوہزار  نو افراد  میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ شہر میں پانچ ماہ بعد شہر میں  سب سے زیادہ کیسز آئے ہیں۔ سندھ میں اب تک مجموعی طور پر چار لاکھ بانوے ہزار  پانچ سو چوہترافراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں  کورونا وائرس سے متاثر دو افراد کی جان چلی گئی۔ اب تک مہلک وائرس سات ہزار چھ سو ترانوے متاثرہ افراد کی جان لے چکا ہے۔ اس  وقت کورونا سے متاثر  ایک سو باہتر مریضوں کی حالت تشویشناک اور چودہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔